Time 15 جون ، 2018
پاکستان

شمالی وزیرستان: سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ،3 جوان شہید

پشاور: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں سرحدپار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گرد حملے ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کےحملے میں تین فوجی جوان شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے فوجی جوان عثمان، افتخار اور آفتاب—بشکریہ آئی ایس پی آر۔

شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے حملہ شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

 دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی فرمان اللہ بھی شہید ہوا تھا۔

مزید خبریں :