انٹرٹینمنٹ
26 جولائی ، 2012

شاہ رخ خان کے ساتھ چنائی ایکسپریس میں کرینہ کپور کا سفر ختم

شاہ رخ خان کے ساتھ چنائی ایکسپریس میں کرینہ کپور کا سفر ختم

ممبئی …بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم چنائی ایکسپریس میں کرینہ کپور کا سفر شروع ہو نے سے قبل ہی اختتام پذیر ہوگیا ۔گول مال سیریز ، سنگھام اور بول بچن جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایت کار روہت شیٹھی نے اپنی آنے والی نئی فلم میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل بالی ووڈ کی بیبو کر ینہ کو بطورِ ہیروئن کاسٹ کیا تھا لیکن اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ ان کی جگہ دپیکاپدوکون کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ روہت شیٹھی کے مطابق وہ آئندہ دس دنوں میں ہیروئن کے نام کا اعلان کر دینگے جس کی شوٹنگ کا آغاز اس سال ستمبر میں کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :