انفیکشن کی وجہ سے کلثوم کی طبیعت بہتری کے بجائے بگڑ رہی ہے: نواز شریف

دعا ہے اللہ تعالیٰ کلثوم سمیت دنیا کے تمام بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے، نواز شریف۔ فوٹو: جیو نیوز

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انفیکشن کی وجہ سے بیگم کلثوم کی طبیعت بہتری کے بجائے بگڑ رہی ہے۔

لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ انفیکشن کی وجہ سے گزشتہ روز میں کلثوم نواز کی طبیعت بہتری کے بجائے کچھ پیچھے گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہےہیں لیکن سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالیٰ چاہے تو سب کچھ ایک سیکنڈ میں ٹھیک کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ کلثوم نواز سمیت دنیا میں جتنے بھی بیمار ہیں سب کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این سے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام کی گرفتاری سے متعلق سوال پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی گرفتاری کا سن کر بہت دکھ ہوا، گرفتاری سے متعلق مزید معلومات حاصل کریں گے۔

مزید خبریں :