Time 06 مئی ، 2024
جرائم

اوکاڑہ: گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی: پولیس/ فوٹو جیونیوز
حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی: پولیس/ فوٹو جیونیوز

اوکاڑہ میں گھریلو ملازمہ کو ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے مقدمہ کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے تصدیق کی کہ گھرپر کام کرنے والی لڑکی کو قتل کرنے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم لڑکی کو  ایک سال تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور پھر قتل کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حاملہ ہونے پر ملزم نے لڑکی کو اسقاط حمل کی دوائی کھلائی۔

پولیس کے مطابق لڑکی17اپریل کو اسپتال میں دم توڑ گئی تو ملزم روپوش ہوگیا تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے۔

مزید خبریں :