کندھ کوٹ میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 ڈاکو زخمی

آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں: پولیس حکام— فوٹو: فائل
آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں: پولیس حکام— فوٹو: فائل

کندھ کوٹ میں شر  اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے کچے کے علاقے گیھل پور اور حاجی خان شر میں شر اور کوش گینگ کے خلاف رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی کشمور کندھ کوٹ کے مطابق پوليس نے کچے کے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں بھی سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقے میں پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کر کے 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ کارروائی میں 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق آپریشن میں ڈاکو عالم شر اور نذیر شر مارے گئے ہیں جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت 7 ڈاکو زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :