Time 26 جون ، 2018
پاکستان

ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم سیکریٹریز کا تبادلہ

وزیراعظم نے حالیہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا: ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور نگران وزیراعظم نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو سمیت اہم وفاقی سیکریٹریز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔

جیونیوز کےمطابق طاہر رضا نقوی کو سیکریٹری پارلیمانی امور، سابق چیف سیکریٹری بلوچستان اورنگزیب حق کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور رضوان میمن کو سیکرٹری توانائی لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا کو احمد نواز سکھیرا کی جگہ سیکریٹری اطلاعات جب کہ سیکریٹری توانائی یوسف نسیم کھوکھر کو سیکریٹری داخلہ لگایا جائے گا۔

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو تبدیل کرکے سیکریٹری شماریات رخسانہ یاسمین کو چیئرپرسن ایف بی آر لگانے کی منظوری دی ہے جب کہ ڈی جی پاسپورٹ عشرت علی کوتبدیل کرکے چیرمین سی ڈی اے تعینات کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ معروف افضل کوسیکریٹری صنعت وپیداوار لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کو بھی تبدیل کرنے کی منظودی دی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ نیکٹا کے سربراہ احسان غنی کو نیا ڈی جی لگائے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :