Time 03 اپریل ، 2025
پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک دھند کیوں چھاگئی؟

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک دھند چھا گئی۔

کراچی میں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے دھند چھا گئی تاہم صبح سورج نکلنے کے ساتھ دھند بھی چھٹ گئی۔

کراچی میں اچانک دھند کیوں چھائی؟

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نمی کے زائد تناسب اور ہوائیں نہ چلنے کے باعث صبح سویرے شہر میں دھند تھی اور دھند کے باعث حد نگاہ بھی متاثر رہی۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ دھند کے باعث ائیرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ڈھائی سے 3 کلو میٹر رہی تاہم دھوپ نکلنے کے بعد حد نگاہ واضح ہوگئی۔

مزید خبریں :