Time 03 اپریل ، 2025
کھیل

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا/فوٹوفائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے  ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے اعلان کے تحت  ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر  پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز  پر منعقد ہو گا۔

ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3  ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں۔

اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں :