09 جولائی ، 2018
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بدعنوانی اور اربوں روپوں کے اثاثوں کے کیس میں ان کے بیٹے، بیٹی اور داماد کو طلب کرلیا۔
سابق صدر پر آمدن سے زائد اربوں روپوں کے اثاثے بنانے کا الزام ہے جس کے کیس میں نیب پرویز مشرف، اور صہبا مشرف کو 10جولائی کو پہلے ہی طلب کر چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کے بیٹے بلال، بیٹی عائلہ اور داماد عاصم کو گیارہ جولائی کوطلب کیا گیا ہے۔
پرویزمشرف کے بچوں کوبھیجے گئے سمن کی نقول جیو نیوز کو موصول ہوگئیں۔
نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر ملک زبیر نے پرویز مشرف فیملی کو طلب کیا ہے۔
پرویز مشرف کے خلاف کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے درخواست دی تھی۔