04 فروری ، 2012
لاہور … تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دواوٴں سے ہلاکتوں کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے ، پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کسی بھی شعبے میں ٹھیک نہیں، ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کی ذمہ دار نااہل پنجاب حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شیف اور آسف زرداری کے پیسے ملک سے باہر نہیں، دونوں نہیں چاہتے کہ تیسری قوت ان کا احتساب کرے، ایم کیو ایم ہتھیاروں اور بندوقوں کی سیاست نہ کرے تو ان سے بات ہوسکتی ہے۔ عمران خان نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان جیسے اہم مسئلے پر بھی توجہ نہیں دی جارہی، ہم بیرون ملک بلوچوں سے بھی بات کریں گے۔