Time 19 جولائی ، 2018
پاکستان

آمدن سے زائد اثاثے اور غیر قانونی بھرتیاں، آغا سراج درانی کیخلاف انکوائری شروع


کراچی: آمدن سے زائد اثاثوں اور غیر قانونی بھرتیاں کرنے پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آغا سراج درانی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکوائری شروع کردی۔

نیب کراچی کے ریجنل بورڈ کے اجلاس کے دوران آغا سراج درانی کے خلاف تین مختلف انکوائریز کا فیصلہ کیا گیا۔

آغا سراج درانی کے خلاف دوسری انکوائری 352 افراد کی غیرقانونی بھرتیوں پر کی جارہی ہے۔

دوسری جانب سرکاری فنڈز کے غلط استعمال پر میئر کراچی وسیم اختر، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی افتخار قائم خانی اور کے ایم سی افسران کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

نیب حکام کے مطابق سال 2015 سے 2018 کے دوران فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا، بجٹ میں سے 3.6 کروڑ کی رقم کے اجراء کا درست استعمال نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے جن پر آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے۔

مزید خبریں :