پاکستان
Time 21 جولائی ، 2018

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت 31 لیگی رہنماؤں کو نوٹسز جاری

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 31 رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو بلا اجازت جلسہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق گزشتہ روز فیصل آباد کے سلیمی چوک پر بلا اجازت جلسہ کیا گیا تھا۔

فیصلہ آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کو تین روز کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :