دنیا
28 جولائی ، 2012

فلپائن: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 19 عسکریت پسند ہلاک

 فلپائن: سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں 19 عسکریت پسند ہلاک

منیلا … جنوبی فلپائن میں مشتبہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 10 فوجی اور 9 عسکریت پسند شامل ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق یہ جھڑپیں دارالحکومت منیلا سے 9 سو کلومیٹر دور جنوبی صوبے باسیلان کے قصبے سیمیسپی میں شروع ہوئیں جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فوجی چوکیوں پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں دس فوجی اور 9 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ ان جھڑپوں میں 16 فوجی اور 7 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔

مزید خبریں :