28 جولائی ، 2012
لکھنوٴ…بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول کی چھت مہندم ہونے کے نتیجے میں کم سے کم چھ بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بجنور پولیس کے سربراہ نتن ہتواری نے غیر ملکیخبر رساں ادارے کو بتایا کہ بجنور کے ایک گاؤں میں پرائیویٹ اسکول کی چھت اچانک مہندم ہوگئی۔ اس وقت اسکول میں 27بچے موجود تھے۔ ان میں سے چھ بچے ملبے تک آکر ہلاک ہوگئے،جبکہ دیگر بچوں کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 10سال تک بتائی جاتی ہیں۔