پاکستان
28 جولائی ، 2012

پاسپورٹ اسکینڈل: اسد علی کیخلاف مقدمے کا حکم دیدیا، رحمان ملک

پاسپورٹ اسکینڈل: اسد علی کیخلاف مقدمے کا حکم دیدیا، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار نے پاکستان کے پاسپورٹ اور نادرا سسٹم کو بدنام کرنے کی کوشش کی، ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسکینڈل کی 90 فیصد تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، ڈی جی ایف آئی اے کو کہا ہے کہ اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، اس نے غلط معلومات فراہم کرکے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوائے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار نے پاکستان، پاکستان کے پاسپورٹ اور نادرا سسٹم کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ رحمان ملک نے مزید کہا کہ عابد چوہدری کے بھائی کے انتقال کی وجہ سے اسے گرفتار نہ کرنے کا کہا، وہ ایف آئی اے سے تعاون کرتے ہوئے اپنا بیان ریکارڈ کرارہا ہے، ہوسکتا ہے اسد علی اور عابد چوہدری کی آپس میں کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہو۔ ممبئی حملے کی تحقیقات سے متعلق رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کو دوبارہ بھارت بھیجنے کیلئے وزارت خارجہ کو کہنا ہے۔

مزید خبریں :