پاک فوج کا یوم آزادی پر قوم کو تحفہ، ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان


پاک فوج نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو تحفے کے طور پر ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ نے ملک گیر‘سرسبزوشاداب پاکستان’مہم کا آغاز کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج پاک فوج نے ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگائے اور عوام سے قومی مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ درخت زندگی ہیں، درخت لگائیں زندگی بچائیں۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ملک بھر میں ہر ایک کو پودے لگانے کو ترجیح دینی چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں ایک کروڑ پودے لگائے جائیں گے، قومی اور صوبائی سطح پر شہری محکموں کی معاونت سے پودے لگائے جائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ شہر کاری مہم میں ماحولیاتی ایجنسیوں، محکمہ جنگلات اور زراعت کا تعاون بھی شامل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک قومی مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، ملک کو زیادہ سے زیادہ درختوں کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :