پاکستان
29 جولائی ، 2012

انتخابات وقت پر ہونگے ، پی پی ہی اقتدار میں آئے گی،صدرزرداری

انتخابات وقت پر ہونگے ، پی پی ہی اقتدار میں آئے گی،صدرزرداری

خیر پور…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں گے، پی پی ہی اقتدار میں آئے گی اورچاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ بھی پی پی کے ہوں گے، میں نہ چاہتاتوشہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے تھے۔خیر پور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انتخابات اتحادی پارٹیوں سے صلاح و مشورے کے بعدمقررہ وقت پر ہی ہوں گے،عام انتخابات صاف اورشفاف ہوں گے،پیپلزپارٹی آئندہ بھی اقتدار میں آئے گی،ہم مفاہمت کی سیاست چاہتے ہیں، میں نہ چاہتاتوشہبازشریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے تھے۔صدرنے کہا کہ میں جانتاہوں عوام لوڈ شیڈنگ سے پریشان ہیں ،بہت جلد عوام کی یہ پریشانی ختم ہوجائے گی۔صدر زرداری کا کہنا تھاکہ وہ بھٹو کے روحانی بیٹے ہیں خدا ایمان دے اور قبر تک دے ۔کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ یہ نوکریوں کی پارٹی نہیں سیاست ہمارے لیے عبادت ہے ۔صدر نے کہا کہ محتر مہ واپس آئیں تو میں نے اُنہیں جلسوں میں جانے سے منع کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جنگ جاری رہے گی،ہماری مفاہمت کی سیاست سے مخالفین بوکھلاگئے ہیں۔

مزید خبریں :