29 جولائی ، 2012
لندن…لندن اولمپکس 2012 میں کے دوسرے روز بھی چین میڈلز کی دوڑ میں سب سے آگے ہے،شمالی کوریا،جارجیا ،ہالینڈکوبھی گولڈمیڈل مل جیت لئے ۔اولمپکس کے دوسرے دن بھی چینی کھلاڑی چھائے رہے،دن کا پہلا گولڈمیڈل بھی چین نے جیتا،جب خواتین شوٹنگ کے دس میٹرایئرپسٹل میں گو ون جین بازی لے گئیں۔گولڈمیڈل جیتنے والوں میں ہالینڈ بھی شامل ہوگیاجب روڈسائیکلنگ میں میرین وس نے سب سے پہلے فنش لائن عبورکی۔چین کوچھٹا گولڈمیڈل سنکرونائزڈسوئمنگ میں ملا جب وومینزیا نے ہی ڑی کے ہمراہ میدان مارلیا۔خواتین کی اسکیٹ شوٹنگ میں امریکا کی کم روڈ نے گولڈمیڈل جیت لیا،وہ مسلسل پانچ اولمپکس میں انفرادی گولڈمیڈل جیتنے والی پہلی امریکی ایتھلیٹ ہیں۔خواتین جوڈو کی 52کلوگرام کیٹگری میں شمالی کوریا کی این کا نے گولڈمیڈل جیت لیا۔بیڈمنٹن کے خواتین مقابلوں میں بھارت کی سائنہ نیہوال نے سوئٹزرلینڈ کی سبرینا کو اکیس نواوراکیس چار سے شکست دیدی۔