28 اگست ، 2018
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اس کی حتمی منظوری بھی دے دی۔
ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کو وزیرمملکت داخلہ بنانے کا نوٹیفیکشن آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ کے تمام امور دیکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزارت داخلہ حکام نے وزیراعظم کو داخلہ امور پر بریفنگ دی تھی جب کہ بریفنگ میں شہریار آفریدی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہریار آفریدی گزشتہ دور حکومت میں تحریک انصاف کی جانب سے رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔