دنیا
30 جولائی ، 2012

بھارت، گجرات فسادات میں مجرم قرار21ملزمان کو عمرقید کی سزا

بھارت، گجرات فسادات میں مجرم قرار21ملزمان کو عمرقید کی سزا

نئی دہلی…بھارت میں 2002کے گجرات فسادات کے مقدمہ میں ہائیکورٹ نے22افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے 21ملزمان کوعمرقیدکی سزا اورایک پولیس انسپکٹرکوایک سال قیدکی سزاسنادی ہے۔ گجرات ہائیکورٹ نے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سمیت61افرادکو بری کیا۔ان افرادپر2002میں گجرات کے ضلع مہسنامیں ایک خاندان کے11افرادکے قتل کاالزام تھا۔ 28فروری2002کو ریاست گجرات کے ضلع مہسنا کے ڈپڈادروازہ کے علاقے میں فسادیوں کے ہجوم نے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد کو ہلاک کردیا تھا، بعد میں لاشوں کو جلادیا گیا تھا۔ مجرم قراردئے گئے 22 میں سے 21افراد کو قتل کی کوشش کا مجرم قرارد دیا گیا ،کسی کو بھی قتل کا مجرم قرارنہیں دیا گیا۔ایک پولیس انسپکٹر کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا مجرم قراردیا گیا۔بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی گوسا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ابتدائی طور پر 3خواتین سمیت 83افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :