دنیا
31 جولائی ، 2012

فرانس: تحریک انصاف کے افطار ڈنر میں اہم عہدیداروں کی عدم شرکت

پیرس…رضا چوہدری…پاکستان تحریک انصاف فرانس انتشار کا شکار ہوگئی، تحریک انصاف منڈی بہالدین کے صدر چوہدری صفدر رانجھا کے اعزازمیں راجہ ابرار کیانی اور کو آرڈینیٹر عمر رحمن کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں اکثر اہم عہدیداروں نے شرکت نہیں کی، اختلافات کا آغاز پارٹی کے چیئرمین عمران خان کیجون میں دورہٴ فرانس اور چیریٹی ڈنر کیلئے ایک لاکھ سے زیادہ فنڈ جمع کرنے پر ہوا تھا۔ اس موقع فنڈریزنگ کیلئے ایک لاکھ یورو جمع کرنے کی مہم پر بعض لوگوں کی طرف سے دیئے گئے 14 ہزار یورو کے چیک کیش نہیں ہوئے جس پر افطار ڈنر میں شرکت نہ کرنے والوں پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ ان پارٹی عہدیداروں نے سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے اس موقع پر چیک دیئے اور بعد ازں وہ چیک کیش ہونے سے روک دیئے جب اس سلسلے میں منور جٹ گروپ کے ناراض رہنماوٴں سے رابطہ کیا گیا تو منور جٹ گروپ کے جنرل سیکریٹری رانا عمران نے بتایا کہ عمران خان کے نام پر اس کے چاہنے والوں سے ہزاروں یورو فنڈ جمع کرنے والے بعض لوگوں نے عمران خان کی آمد کے پروگرام سے ان کو بے خبررکھنے کیلئے آمد کے اوقات غلط بتائے اور خود عمران خان کو کاروں میں مختلف مقامات کی سیر کراتے رہے، نیز فنڈریزنگ میں کئیبے ضابطگیاں پائی گئی ہیں جن کی بنیاد پر چیکوں کی ادائیگی رکوائی گئی ہے۔

مزید خبریں :