01 اگست ، 2012
نئی دہلی… بھارت کے تینوں گرڈ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزبھارت میں بڑے پیمانے پر پاور بریک ڈاوٴن کے نتیجے میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ ملک کے تین گرڈ اسٹیشنوں میں خرابی کے باعث چھ سو ملین افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔ حکام کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں خرابی کی بظاہر وجہ بجلی کا اضافی دباوٴ ہے تاہم تفصیلی معلومات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ نصف بھارت میں بجلی کی منتقلی کو ملک کا بدترین بلیک آوٴٹ قرار دیا جا رہا ہے۔