Time 22 اکتوبر ، 2018
پاکستان

پنجاب یونیورسٹی کے سابق وی سی مجاہد کامران اور دیگر ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

نیب حکام نے تمام ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا: اسکرین گریب جیونیوز

لاہور: احتساب عدالت نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

نیب حکام نے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو آج بغیر ہتھکڑیاں لگانے احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں لہٰذا ملزمان کو جیل بھجوا دیاجائے۔

عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہےکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر ملزمان پر 2013ءسے 2016 ءکے درمیان ملی بھگت سےگریڈ 17 اور اس سے اوپر کی 550 غیر قانونی بھرتیاں کرنےکا الزام ہے۔

مجاہد کامران اور دیگر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا اور نیب کی جانب سے سابق وی سی سمیت دیگر اساتذہ کو بھی ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جس کا چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لیاتھا۔

ڈی جی نیب لاہور نے اس  معاملے پر عدالت سے معافی مانگی تھی جب کہ چیئرمین نے بھی اسی معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نیب کو معطل کیا۔


مزید خبریں :