Can't connect right now! retry

پاکستان
09 نومبر ، 2018

پشاورمیں پولیس کاچھاپہ،6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد،3 ملزمان گرفتار

پولیس نے چھاپے کے دوران 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے جعلی پاکستانی کرنسی بنانے اور سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

سینئر سپرنٹنڈٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جاوید اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے بھانہ ماڑی کے قریب رنگ روڈ چوک میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کے 6 کروڑ مالیت کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی جبکہ 3 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے—۔جیو نیوز اسکرین گریب

ایس ایس پی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران نوٹ چھاپنے کی مشینیں اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ایس ایس پی جاوید اقبال کے مطابق ملزمان کی شناخت امجد، ساجد اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جو مزید 9 کڑور مالیت کے نوٹ چھاپنے کی تیاری کر رہے تھے۔

جاوید اقبال نے مزید بتایا کہ جعلی نوٹ ملک بھر میں سپلائی کیے جانے تھے۔

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM