پاکستان
Time 10 نومبر ، 2018

لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

ناقص گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا جس کو تلف کیا جائے گا،پنجاب فوڈ اتھارٹی — فوٹو:فائل 

لاہور کے شہریوں کو بیمار جانوروں کا گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرا منڈی میں غیر قانونی ذبح خانہ سیل کردیا اور 2 ہزار کلو ناقص گوشت برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مذبح میں بیمار جانوروں کو ذبح کیا جاتا تھا، وہاں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی ہیں جب کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناقص گوشت کو قبضے میں لے لیا گیا جسے تلف کیا جائے گا۔

مزید خبریں :