03 اگست ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال سمیت پاکستان کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر گفتگوکی ۔اس موقع پر الطا ف حسین نے بلدیاتی نظام کو جلد ازجلد حتمی شکل دینے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا کہ بلدیاتی نظام کے اجراء سے عوام کے مسائل حل ہونگے،دونوں رہنماؤں نے بلدیاتی نظام اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔