03 اگست ، 2012
لاہور… سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے مسلم لیگ ن کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی دوست محمد کھوسہ نے اپنا استعفیٰ مسلم لیگ ن پنجاب کے دفتربھجوایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دوست محمد کھوسہ ایم پی اے کے عہدے پر بحال رہیں گے۔ ادھر کھوسہ فیملی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کوملنے سے معذرت کرچکے ہیں۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق گذشتہ رات مری میں نوازشریف کی صدارت میں ذوالفقار کھوسہ کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بھی ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب راجااشفاق سرور نے اجلاس میں کھوسہ خاندان کے تحفظات سے آگاہ گیا۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کی لاہورآمد کے موقع پر ذوالفقارکھوسہ سے ملاقات متوقع ہے۔