پاکستان
03 اگست ، 2012

کالعدم تنظیم سے تعلق، بریگیڈیئر علی سمیت 5 فوجی افسران کو سزا

کالعدم تنظیم سے تعلق، بریگیڈیئر علی سمیت 5 فوجی افسران کو سزا

راولپنڈی … کالعدم تنظیم سے راوبط پر بریگیڈیئر علی خان سمیت 5 فوجی افسران کو سزا سنادی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر علی خان کے خلاف کورٹ مارش کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے اور انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جبکہ میجر عنایت عزیز، میجر سہیل اکبر، میجر بلاول اور میجر جواد بصیر کے خلاف فیلڈ جنرل کورشل مارشل کی کارروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سہیل اکبر کو 3 سال جبکہ میجر جواد بصیر کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ان تمام افراد پر کالعدم تنظیم سے تعلق پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :