کھیل
Time 21 جنوری ، 2019

آسٹریلوی بورڈ کی پاکستان کیخلاف پہلی ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز


آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کرانے کی تجویز دی ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مصنوعی روشنی میں کھیلی جانے والی سیریز ہوگی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کو رواں سال نومبر میں 2 ٹیسٹ میچز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے دونوں ٹیسٹ ڈے نائٹ کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کے دونوں میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں کرائے جانے کی تجویز ہے جب کہ آسٹریلیا میں روایتی طور پر ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز ایڈیلیڈ اور برسبین میں ہی کھیلے جاتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ یہ بالکل واضح ہے کہ کوئی بھی وینیو لازمی ایک ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ 

یاد رہے کہ گلابی گیند سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ مسلسل تین سال سے کامیابی کے ساتھ کرائے جارہے ہیں اور آسٹریلیا میں عموماً سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے نائٹ ہوتا ہے، اس کے باوجود بھارت نے رواں سال ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :