07 اگست ، 2012
اسلام آباد…فاٹا، گلگت، بلتستان اور بلوچستان کے طالب عملوں کیلئے خوش یہ ہے کہ اب ان کیلئے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی فیس،، وفاق ادا کرے گا، وہ ملک کی کسی بھی یونی ورسٹی میں پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں، اور ان کیلئے فیس کی بھی کوئی حد نہیں۔وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے جیو نیوز کو بتایا کہ فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے پیکیج تیار کرلیا گیا۔ اس پیکیج کا اعلان موجودہ بجٹ میں کیا گیا تھا تاہم اب اس کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور ملک بھر کی یونی ورسٹیز سے ان طالب عملوں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس پیکیج کے تحت فاٹا، بلوچستان اور گلگت کے ڈومیسائل پر ملک بھر میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی کوئی بھی فیس ہو۔ اس کی ادائیگی وفاق کی طرف سے کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاق نے اس سلسلے میں 50 کروڑ روپے کا فنڈ بھی مختص کیا ہے۔