07 اگست ، 2012
کرم ایجنسی…کرم ایجنسی کے تمام اسکولوں کے مابین حسن قرات ، حمد اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسکول کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار میں پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام سکول کے بچوں اور بچیوں کے درمیان الگ الگ حسن قرات ، حمد اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ظفرالاسلام خٹک نے کہا کہ رمضان المبارک میں اس قسم مقابلوں کا انعقاد طلبہ کو اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرنا ہے۔