کاروبار
07 اگست ، 2012

نئی پٹرولیم پالیسی کے بعد تیل و گیس کی تلاش کیلئے بولی کا آغاز ہوگا،ڈاکٹر عاصم

 نئی پٹرولیم پالیسی کے بعد تیل و گیس کی تلاش کیلئے بولی کا آغاز ہوگا،ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد…مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ نئی پٹرولیم پالیسی کے اعلان کے فوری بعد ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے نئے بلاکس کی بولی کا عمل شروع ہو جائے گا ، کل مشترکہ مفادات کونسل کی طرف سے پٹرولیم اور منرل پالیسز دوہزار بارہ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ، مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ وزارت پٹرولیم نے کل ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی دوہزار ، اور منرل پالیسی دو ہزار بارہ منظوری کیلئے پیش کی جائے گی ، ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ نئی پٹرولیم پالیسی کی منظوری کے فوری بعد ملک بھر میں سترہ بلاکس کی بولی کی جائے گی ، اور بولی کا عمل مزید آگے بڑھایا جائے گا ،انہوں نے بتایا کہ نئی پٹرولیم پالیسی کے تحت دریافت ہونے والی گیس کی زیادہ قیمت دی جائے گی ، جس سے ملک میں تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی ، وزارت پٹرولیم کے زرائع کے مطابق نئی پٹرولیم پالیسی کے تحت دریافت ہونے والی گیس کی جو آن شور کیلئے زیادہ سے زیادہ ساڑھے6ڈ الر فی ایم ایم بی ٹی یو اور آف شور کیلئے 9ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک تجویز کی گئی ہے ، منرل پالیسی کے تحت حکومت ملک میں معدنی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات کا اعلان کرے گی ۔

مزید خبریں :