پاکستان
07 اگست ، 2012

خاتون اور مرد کو برہنہ گھمانے پردرست دفعہ لگانے کا حکم

 خاتون اور مرد کو برہنہ گھمانے پردرست دفعہ لگانے کا حکم

گمبٹ …گمبٹ میں خاتون اور مرد کو برہنہ کرکے سرعام پھرانے کے واقعے پر سول جج نے گرفتار پولیس اہل کاروں کے خلاف پولیس کی جانب سے لگائی گئی دفعہ 354کو تبدیل کر کے دفعہ354 اے لگانے کا حکم دیا ہے جس کی سزا پھانسی یا عمر قید ہے۔27 جولائی کو اہل علاقہ کی شکایت پر گمبٹ شہر کے میربحر محلہ میں فحاشی کے اڈے پر گمبٹ پولیس نے چھاپا مارا، اور وہاں موجود ایک خاتون اور مرد کو برہنہ حالت میں پایا گیا ،تاہم پولیس نے فحاشی روکنے کے بجائے خود ہی ایسا کام کیا جو فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔خاتون اور مرد کو برہنہ حالت میں ہی پولیس موبائل کے آگے دوڑاتے ہوئے تھانے تک لے جایا گیا، ضلع خیرپور میں اتنی بڑی انسانی حقوق کی پامالی کھلے عام ہوتی رہی لیکن کسی نے نوٹس نہیں لیا،آٹھ دن بعد میڈیا میں میڈیا میں خبر نشر ہونے پر پولیس اور اعلیٰ حکام سبھی کو ہوش آگیا۔ کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گمبٹ خیر محمد سمیجوسمیت 6 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اور ان کے خلاف دفعہ 345 کے تحت مقدمہ درج کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔عدالتی ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف لگائی گئی دفعہ 354 کسی کو مخصوص جگہ بے آبرو کرنے کیلئے لگائی جاتی ہے، اور اس کی سزا 5 سال ہے۔جبکہ گمبٹ میں خاتون اور مرد کو سرعام برہنہ کیا گیا تھا۔اس لئے سول جج گمبٹ نے پولیس کو مقدمے کی دفعہ 354 سے تبدیل کرکے 354 اے کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت سزا پھانسی یا عمر قید ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :