07 اگست ، 2012
کراچی…جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ دار غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں ہیں جو کہ ایک خفیہ سازش کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ اویس نورانی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت محب وطن علماء اہل سنت پر بلوچستان کی زمین کو تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کو شہید کیا جا رہا ہے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنے کیلئے دشمن تنظیموں کی طرح فرقہ وارانہ تنظیموں پر بھی بلوچستان میں پابندی لگائی جائے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بھی فوری عمل درآمد کیا جائے۔ اس موقع پر کوئٹہ، خضدار، مستونگ اور قلات کے 45 علماء بھی موجود تھے۔