07 اگست ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقامی کمپنی کا میڈیکل ریپ اعجاز اپنے گھر جارہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوراروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال کوئٹہ میں طبی معائنہ کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔