پاکستان
07 اگست ، 2012

حیدر آباد:سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

حیدر آباد…سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کے حق میں حیدرآباد پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔احتجاج میں سندھ یونیوسٹی سے تعلق رکھنے والے استادوں نے شرکت کی اور وائس چانسلر نذیر مغل کی برطرفی کیلئے نعرے لگائے۔اس موقع پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ سات ماہ سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر مغل کی برطرفی اور پروفیسر بشیر چنٹر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے لیکن حکومت سندھ کی جانب سے اس احتجاج کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ وائس چانسلر کو کسی خاص ایجنڈے کے تحت یونیورسٹی پر مسلط کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ یونیوسٹی کے پچیس ہزار طلباو طالبات کے مستقبل سے کھیل کر تعلیمی ماحول برباد کیا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وائس چانسلر نذیر مغل کو ہٹایا جائے اور پروفیسر بشیر چنٹر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

مزید خبریں :