پاکستان
07 اگست ، 2012

لاہور:جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت ہو گئی

لاہور…لاہورکے علاقے ساندہ میں پیر کے روزڈکیتی کے دوران جوابی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہو گئی ۔پولیس کے مطابق ڈاکو کا نام شفیق اور وہ کراچی کا رہائشی ہے،ملزم اور اس کے ساتھیوں نے نجی کمپنی کی گاڑی پر فائرنگ کر کے40 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے اورمزاحمت پر فائرنگ کرکے کمپنی منیجرسمسانی بٹ کو ہلاک کردیا تھا۔ملزم کی لاش کاابھی تک پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا۔

مزید خبریں :