07 اگست ، 2012
ملتان…ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچوں کی ماں اور ایک نا معلوم شخص کے خلف مقدمہ درج کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچوں کا قتل ظالمانہ طریقہ سے گلا دبا کر کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شجاع آباد چوہدری اشرف گل نے ملزمہ آسیہ کا چار روزہ ریمانڈ دے دیا ہے جبکہ مقتول بچوں کا باپ بلال اس افسوس ناک واقعہ کے بعد گھر پہنچ گیا ہے جس کے بعد بچوں کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ہے۔شجاع آباد کے نواحی علاقہ ڈیرہ عاربی میں آسیہ نے اپنے شوہر سے لڑائی کے بعد اپنے دو لخت جگر 6 سالہ وقاص اور چار سالہ جلیل کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ۔