07 اگست ، 2012
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم شہادت علی پر پنجاب بھر میں فول پروف سیکیورٹی کی خصوصی ہدایات جا ری کی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ امام بارگاہوں،جلوسوں ، مجالس میں اضافی نفری تعینات کی جائے۔ یوم شہادت علی پرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو چوکس رہنے کی بھی خصوصی ہدایات دیتے ہو ئے کہ حساس شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی بھی لگائی جا سکتی ہے۔