پاکستان
07 اگست ، 2012

تعلقات میں اعتماد کا فقدان ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی ہائی کمشنر

 تعلقات میں اعتماد کا فقدان ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد… بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کا فقدان ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے، باہمی روابط میں اچھی پیش رفت ہوئی ہے ،واہگہ اٹاری بارڈر کھولنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔اسلام آباد میں اہم شخصیات کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھروال نے کہا کہ دونوں ملکوں کے سیکریٹریز تجارت ملیں گے تو تجارت میں مزید بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے باہمی تجارت کے اشیاء کی مثبت فہرست کو منفر لسٹ میں بدل کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے ، امید ہے پاکستان کو ایم ایف این اسٹیٹس بھی کسی مرحلے پر مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری پر پابندی ختم کردی ہے، اس سے پاکستانی تاجروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع ملیں گے۔ شرت سبھروال نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی ہم منصب سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں :