انٹرٹینمنٹ
07 اگست ، 2012

کیتھرین بگلو کی اُسامہ پر بنائی گئی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری

 کیتھرین بگلو کی اُسامہ پر بنائی گئی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری

لاس اینجلس …فلم ہرٹ لاکر سے بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیت کر شہر ت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کیتھرین بگلو کی اُسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم"زیرو ڈارک تھرٹی"کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔2مئی2011کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں رات کی تاریکی میں کیے گئے30منٹ کے آپریشن کی عکاسی کرتی اس فلم زیرو ڈارک تھرٹی (Zero Dark Thirty)کا اسکرین پلے بھی ہرٹ لاکر کی طرح مارک بول نے تحریر کیا ہے ۔کولمبیا اور یونیورسل پکچرز کے تحت کیتھرین اور مارک بول کی پروڈیوس کردہ یہ فلم19دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔

مزید خبریں :