دنیا
Time 14 مارچ ، 2019

بھارت میں پُل کا ایک حصہ گرنے سے دو خواتین سمیت 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پُل پر مرمت کا کام جاری تھا— فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

بھارت کے شہر ممبئی میں راہگیروں کیلئے بنائے جانے والے پُل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پُل پر مرمت کا کام جاری تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔