پاکستان
08 اگست ، 2012

عالمی ثالثی عدالت کشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبے پرسماعت 10اگست کریگی

اسلام آباد…عالمی ثالثی عدالت 10اگست کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں تعمیر کیئے جانے والے کشن گنگا ہائیڈرو پاور منصوبے پرسماعت کریگی۔وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں دریائے نیلم پر تعمیر کیئے جانے والے 330میگاواٹ ہائیڈل پاور منصوبے کے مقدمے کی سماعت ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہوگی ، عالمی ثالثی عدالت کے جج اسٹیفن شوابلے کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ مقدمے کی سماعت کریگا۔عدالت نے پہلے ہی پاکستانی درخواست پر حکم امتناع کے ذریعے بھارت کو کشن گنگا منصوبے کی تعمیر سے روک رکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 10اگست کو پاکستان اور بھارت کے وکلاء اپنے حتمی دلائل مکمل کریں گے۔

مزید خبریں :