پاکستان
08 اگست ، 2012

کراچی :ماڑی پور سے گینگ وارکااہم ملزم گرفتار

کراچی :ماڑی پور سے گینگ وارکااہم ملزم گرفتار

کراچی …کراچی کے علاقے ماڑی پور سے پولیس نے گینگ وار کے اہم ملزم کو گرفتار کیا ہے ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم نے چالیس افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیاہے۔پولیس کے مطابق ماڑی پور میں ہاکس بے روڈ پر پولیس نے چھاپہ مار کر کے ملزم سید پٹھان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک رپیٹر، ایک سیون ایم ایم اور ایک پستول برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے جبار جینگو گروپ سے ہے جبکہ اس نے ٹارگٹ کر کے 40افراد کو قتل کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :