08 اگست ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے پاک کالونی سے دو افراد کی تشدد زدہ بوری بند لاشیں ملی ہیں جبکہ جہاں آباد میں پولیس نے ٹارگیڈ آپریشن بھی کیا۔پولیس کے مطابق رات گئے پاک کالونی کے علاقے جہاں آباد پل سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کر کے ہاتھ پاوٴں باندھ کر پھینکا گیا۔ادھر پاک کالونی کی ہی حدود میں لیاری ندی سے ایک اور بوری بند لاش ملی تاہم لاشوں کی کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔جبکہ پاک کالونی جہاں آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹیڈ آپریشن کیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔