08 اگست ، 2012
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پٹرولیم قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو مسترد کرتے ہوئے ان کے ماہانہ بنیادوں پر تعین کی پالیسی بحال کرنے کا متفقہ مطالبہ کردیاہے ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ، اسلام آباد میں طارق خٹک کی زیر صدارت ہوا،اس میں پابندی عرصہ کے دوران ملک میں سی این جی اسٹیشنز لگنے اور ان کے مقامات تبدیل ہونے کے ایشوز پر غور کیا گیا، چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں پٹرولیم کے مشیر اور وفاقی سیکریٹری کے نہ آنے پر اظہاربرہمی بھی کیا۔