پاکستان
08 اگست ، 2012

جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس: نامزد ملزمان کی حفاظتی ضمانتیں منظور

جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس: نامزد ملزمان کی حفاظتی ضمانتیں منظور

لاہور … لاہورہائی کورٹ نے چیف جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس میں نامزد 3 انٹیلی جنس افسروں کی 23 اگست تک حفاظتی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں حکم دیا کہ ضمانتوں میں توسیع کیلئے مجاز عدالت سے رجوع کیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ کے روبرو چیف جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس کے مقدمے میں ملوث ملزموں شاہد، اعظم اور اعجازکی درخواست ضمانتوں کی سماعت ہوئی، ملزموں کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے موٴقف اختیار کیا کہ عدالتی کمیشن نے درخواست گزاروں کے خلاف صرف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا مگر مرکز اور صوبے کی حکومتوں کی سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، خدشہ ہے کہ انہیں اس کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا۔ عدالت نے تینوں ملزموں کی 23اگست تک حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانتوں میں توسیع کیلئے مجاز عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں :