08 اگست ، 2012
لاہور … وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کسی کے مفاد میں نہیں، اداروں کو ہر قیمت پر تصادم سے گریز کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر گفتگو کی۔ اس دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔