پاکستان
08 اگست ، 2012

سپریم کورٹ سے محاذ آرائی،نقصان حکومت کا ہی ہو گا،خورشید قصوری

سپریم کورٹ سے محاذ آرائی،نقصان حکومت کا ہی ہو گا،خورشید قصوری

لاہور…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اورسابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اورسپریم کورٹ کے درمیان محاذآرائی کا نتیجہ قومی اداروں کے نقصان کی صورت میں سامنے آئے گا۔ لاہورمیں میڈیا کے اعزاز میں افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے خورشید محمود قصوری نے کہا سپریم کورٹ کیساتھ تصاد م میں نقصان حکومت کا ہوگا، مشرف کے دور میں معیشت بھی اچھی تھی لیکن عدلیہ سے محاذ آرائی میں حکومت کونقصان ہوا۔ خورشید قصوری نے کہا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں ۔ایک سوال پرانکاکہنا تھا کہ پنجاب میں معمول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،روزانہ نئے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں اور جس ملک کا وزیر خزانہ ہر چھ ماہ بعد بھیک مانگنے بیرون ملک جائے وہ ترقی کیسے کرئے گا۔

مزید خبریں :