پاکستان
08 اگست ، 2012

کراچی: اکبر روڈ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی،ملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں اکبر روڈ پر خرم آٹوز کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ پریڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اصمان اور ماجد نام کے افراد زخمی ہو ئے اور دونوں کو ٹانگ پر گولیاں لگیں۔ ایس پی صدر چودھری اسدکا کہنا ہے کہ گولی چلانے والے ابراہیم اور ناصر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد اکبر روڈ سے خود پیدل چل کر پریڈی تھانے آئے تھے۔

مزید خبریں :